24 دسمبر 2016 - 13:27
ایرانی فورسز نے ممنوعہ علاقہ پر پرواز کرنے والے ڈرون کو گرا دیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی فورسز نے ممنوعہ علاقہ کے قریب پہنچنے والے ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت تہران میں ممنوعہ علاقہ کے قریب پہنچنے والے ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایرانی فورسز نے وسطی تہران میں ممنوعہ علاقہ کے قریب ڈرون طیارے کوگرادیا۔سکیورٹی حکام کے مطابق ڈرون طیارہ ممنوعہ علاقہ کی طرف بڑھ رہا تھا جسے ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گرادیا گیا ہے، جبکہ ڈرون کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ہیں ذرائع کے مطابق ڈرون کسی نجی کمپنی کا تھا جو اجازت نامہ حاصل کئے بغیر ممنوعہ علاقہ کی طرف بڑھ رہا تھا جسے گرا دیا گيا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169